The Painful Story of Atif Aslam Life
عاطف اسلم پاکستان کے ان نوجوان گلوکاروں میں سے ہیں جنہیں کم عمر میں دنیا بھر میں شہرت ملی لیکن یہ تمام حاصل کرنے کے لئے انہیں بہت زیادہ محنت کرنی پڑی۔ انہوں نے ایک بینڈ ’جل‘ سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا جہاں وہ گوہر ممتاز کے ساتھ مل کر چھوٹی چھوٹی تقریبات میں گایا کرتے تھے لیکن ان کے مالی حالات بہت خراب تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنی پہلی البم ’عادت ‘ ریکارڈ کروانے کے لئے بھی ان کے پاس چند ہزار روپے نہیں تھے لہذا انہوں نے وین چلا کر ایک ایک پیسہ جوڑا اور آخرکار ان کے پاس 15ہزار روپے اکٹھے ہوئے اور انہوں نے اپنی پہلی البم بنائی جس میں گانا’اب تو عادت سی ہے مجھ کو‘بہت مشہور ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ آج جب وہ ماضی کا سوچتے ہیں تو ان کا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے۔
ان کے اس گانے نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور پھر ان سے معروف فلمساز مہیش بھٹ نے اپنی فلم ’زہر‘میں گانے کے لئے سائن کیا۔یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ عاطف اسلم سب سے کم عمر ترین ’تمغہ امتیاز‘ کے حق دار ٹھہرے ہیں جبکہ انہیں کرکٹ انڈر 19میں بطور پیس باﺅلر شامل کیا گیا تھالیکن انہوں نے کرکٹ چھوڑ کر گانا گانے کو ترجیح دی

Comments
Post a Comment
Ask me anything here...